ماسکو : ایک دلچسپ اتفاق میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی دختر کٹرینا تیکھونوا کے بوائے فرینڈ کے نام میں ’زیلنسکی‘ شامل ہے۔ زیلنسکی یوکرین کے صدر کے نام کا بھی حصہ ہے۔ اُن کا پورا نام ولودومیر زیلنسکی ہے۔ گزشتہ فروری سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ زیلنسکی کو اِس عرصہ میں کافی شہرت ملی ہے۔ 35 سالہ کٹرینہ کے بوائے فرینڈ کا نام زیلنسکی ہونا واقعی دلچسپ اتفاق ہے۔