نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جمعہ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں رہیں۔ ایندھن کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے مستحکم ہیں۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.42 فیصد گر کر 90.08 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ بھی 0.42 فیصد کم ہوکر 83.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔