نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود منگل کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 84.88 ڈالر فی بیرل پر اور امریکی خام تیل بھی 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ 77.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ گھریلو سطح پر تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔