پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے کے درمیان آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر پر ہی رہے ۔تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔
دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔