پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 69 ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر آج لگاتار 69 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔مرکزی حکومت نے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو ا تھا۔ہفتے کے پہلے روز سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 83.63 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 81.29 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہی ہے ۔