نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو کوئی تبدیلی نہ ہونے سے قیمتیں مستحکم رہیں۔مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور ریاستی حکومت کے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں دو دسمبر کو پٹرول تقریبا 8 روپے سستا ہوا تھا۔ دیگر میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 55 دنوں سے برقرار ہیں۔