نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باوجود جمعرات کو بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت گزشتہ روز کے مقابلے دو ڈالر بڑھ کر آج 92.33 ڈالر پر پہنچ گئی۔ یو ایس کروڈ 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 85.98 ڈالر فی بیرل رہا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔