پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 90ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر مستحکم

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمت 90 ڈالر سے نیچے گرنے کے باوجود آج مسلسل 90 ویں دن مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے بھی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔