پٹرول میں 10فیصد ایتھنول بلینڈنگ کا ہدف ہوا پور ا: مودی

   

نئی دہلی : عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ ملک نے مقررہ وقت سے پانچ ماہ قبل پٹرول میں 10 فیصد ایتھنول بلینڈنگ کا ہدف حاصل کر لیا ہے ، اس طرح ملک کو 41 ہزار کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی کی بچت اور کسانوں کو 40 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔مسٹر مودی نے یہ اعلان اتوار کو وگیان بھون میں سدگرو جگی واسودیو کی طرف سے چلائی گئی مٹی بچاؤ مہم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر مودی نے کہا ‘‘آج بھارت نے پٹرولیم میں 10 فیصد ایتھنول بلینڈنگ کے نشانے کو حاسل کرلیا ہے ۔آپ کو یہ جان کر بھی فخر محسوس ہوگا کہ ہندوستان نے اس ہدف کو مقررہ وقت سے 5 ماہ پہلے حاصل کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہندوستان کو 41 ہزار کروڑ روپے کا غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے اور کسانوں کو 40 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ اس کے لئے کسان اور تیل کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان نے اپنی نصب شدہ توانائی پیداواری صلاحیت 40 فیصد غیر حیاتیاتی ایندھن پر مبنی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف طے کیا تھا۔