پڈوچیری میں چائلڈ لیبر ایکٹ کے نفاذ کیلئے اقدامات

   

پڈوچیری:پڈوچیری میں لیبر ڈپارٹمنٹ چائلڈ لیبر (پرہیبیشن اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1986 کے نفاذ کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے ۔ریاست کے لیبر سکریٹری اور لیبر کمشنر ایس ڈی سندریسن نے ہفتہ کو کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے اتوار سے 18 جون تک مہم چلائی جائے گی۔ چائلڈ لیبر اور لیبر آفیسر (فلاحی اسکیم) کارخانوں کے جائزہ لیں گے اور محکمہ لیبر کے اسسٹنٹ انسپکٹر کے دفتر کی طرف سے 13 سے 17 جون تک ایک خصوصی انسپیکشن مہم چلائی جائے گی۔چائلڈ لیبر قانون اور ہر سیکشن کے تحت سزا کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مسٹر سندریشن نے کہا کہ بچوں کو تعلیم دے کر چائلڈ لیبر سسٹم کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی چائلڈ لیبر کے بارے میں لیبر آفیسر (فلاح وبہبود کے منصوبہ) کو مطلع کریں۔