پہلو خان کے ملزمین کی برأت حیران کن، الوار کورٹ کے فیصلہ پر پرینکا گاندھی کا ر دعمل

,

   

نئی دہلی: راجستھان کی ایک نچلی عدالت کے ذریعہ پہلو خان کے قتل کے الزام میں گرفتار 6افراد کو بری کئے جانے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ واقعی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں غیر انسانی حرکتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ راجستھان سرکار کے ذریعہ ہجومی تشدد کے خلاف قانون لانا ایک قابل تحسین قدم ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ پہلو خان کیس میں مجرموں کو سزا دے ایک مثال قائم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2017ء میں پہلو خان نامی ایک شخص جو پیشہ سے دودھ فروش تھا اسے گائے اسمگلنگ کے شبہ میں مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جس سے بعد ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس ضمن میں 6افراد پر مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ چنانچہ عدالت کے فیصلہ کچھ ہی دن قبل آیا ہے جس میں عدالت نے 6افراد کو باعزت بری کردیا۔۔