پی ایف آئی پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

   

نئی دہلی : پاپولر فرنٹ آف انڈیا مرکزی حکومت کی جانب سے اس پر عائد 5 سالہ امتناع کو یو اے پی اے ٹریبونل کی جانب سے توثیق کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوا ہے۔ دو رکنی بنچ نے اس معاملہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گذار نے التوا کیلئے مکتوب دیا تھا۔ پی ایف آئی نے اپنی پٹیشن میں یو اے پی اے ٹریبونل کے 21 مارچ کے آرڈر کے جواز کو چیلنج کیا ہے جس کے ذریعہ اس نے 27 ستمبر 2022ء کے مرکز کے فیصلہ کی توثیق کردی۔