حیدرآباد۔ 22 جنوری (سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلتھ یونیورسٹی نے ریاست میں پی جی طبی تعلیم میں اِن سرویس کوٹہ کے تحت مابقی نشستوں پر داخلوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اہل امیدواروں کو جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان اسپاٹ رجسٹریشن کروانے کا مشورہ دیا۔ اسی وقت امیدواروں کے اسنادات کی جانچ کی جائے گی۔ تلنگانہ میں سرکاری اور خانگی میڈیکل کالجوں میں اِن سرویس کوٹہ کے تحت تقریباً 330 نشستیں ہیں، لیکن اس کوٹہ میں جاریہ سال 17 امیدواروں نے اہلیت پائی۔ ایم بی بی ایس مکمل کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر کی حیثیت سے قبائیلی اور دیہی علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرس کو پی جی طبی تعلیم میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ قبائیلی علاقوں میں مسلسل تین سال اور دیہی علاقوں میں دو سال خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس کو اس کوٹہ میں اہمیت دی جائے گی۔ 2