پیرس میوزیم سے پوٹن کا مومی مجسمہ ہٹا دیا گیا

   

پیرس : یوکرین پر حملے کو جواز بنا کر پیرس کے مشہور میوزیم میں رکھا روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا مومی مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی یوکرین پر چڑھائی نے پیرس کے گریون میوزیم کے ڈائریکٹر کو پوٹن کا مجسمہ ہٹانے پر اکسایا۔ڈائریکٹر گریون میوزیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی بھی ہٹلر کی طرح کے آمروں کی نمائندگی نہیں کی اور ہم پیوٹن کے مجسمے کو بھی نہیں دکھانا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے مجسمے کو محفوظ رکھا جائے گا، اسے مومی مجسمہ ہونے کے باوجود پگھلایا نہیں جائے گا۔