بہار/جموئی: آپ نے اکثرجگاڑ(مشکل کام کرنے کا آسان طریقہ) کے بارے میں سنا ہوگا۔ بہار کے صدر اسپتال میں ان دنوں صرف جگاڑ پر کام ہو رہا ہے۔ معاملہ جموئی کے صدر اسپتال سے متعلق ہے۔ پیر (7 اگست) دیر رات جھاجھا کی ریلوے پولیس ایک مسافر کو بے ہوشی کی حالت میں لے کر صدر اسپتال پہنچی۔ مریض کو یہاں داخل کیا گیا تھا۔ علاج شروع کرنے کے لیے ڈاکٹر نے مریض کو کچھ انجیکشن کے ساتھ یورینل بیاگ اور قبض کا انجکشن دینے کی ہدایت کی لیکن یہ تمام ادویات ایمرجنسی اسٹاک میں نہیں پائی گئیں۔ اس معاملے میں یورینل بیگ کے بجائے کولڈرنک بوتل کا استعمال کیا گیا۔مریض ساری رات بستر پر لیٹا رہا۔ رات گئے اسپتال کے منیجر کو فون کیا گیا تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔جب انھیں منگل (8 اگست) کی صبح اس بات کا علم ہوا تو جلدی میں پیشاب کے لیے تھیلیاں اور دیگر ضروری ادویات فراہم کر دی گئیں۔ اس مریض کی موت منگل کی دوپہر کو ہوئی۔ اب اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔