حیدرآباد23جولائی (یو این آئی) مہاراشٹر میں شدید بارش کی وجہ سے پین گنگا دریا کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس سے تلنگانہ اور مہاراشٹر کے درمیان گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔ متحدہ عادل آباد ضلع کے جیناتھ منڈل کے دولارا علاقہ میں دریائے پین گنگا کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ پین گنگا 50 فٹ اونچے پل کو چھوتی ہوئی بہہ رہی ہے ۔ اس سے قومی شاہراہ 44 پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے ۔ پین گنگا دریا کی سطح میں غیر معمولی اضافہ کے بعدچوکس حکام نے مہاراشٹر اور تلنگانہ کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت روک دی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سطح میں کمی کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو جائیگی۔ حکام نے مسافروں و گاڑی چلانے والوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ۔