پیٹرول پمپس پر ایتھنول کی مقدار ظاہر کرنے کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

,

   

نئی دہلی، 31 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج اس عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا، جس میں پیٹرول پمپس کو پیٹرول میں ملائے گئے ایتھنول کی مقدار کوظاہر کرنے اور ایندھن کے بلوں نیز رسیدوں پر ایتھنول کی مقدار کا ذکر کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پرسنا بی ورالے کی بنچ نے عرضی گزار اور ایڈووکیٹ این کے گوسوامی کو اپنی شکایتوں کے لیے متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دی۔سماعت کے دوران مسٹر گوسوامی نے دلیل دی کہ صارفین کو پیٹرول میں ایتھنول کی مقدار جاننے کا حق ہے ۔اٹارنی جنرل نے عرضی دائر کرنے کے طریقے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے پراکسی عرضی قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کی ایک عرضی خارج کر دی گئی تھی۔عرضی میں ایندھن کے نوزل اور رسیدوں پرپٹرول میں ملائے گئے ایتھنول کے فیصد کے لازمی انکشاف کے ساتھ ساتھ مختلف ایتھنول آمیزشوں کے لیے گاڑیوں کے لحاظ سے کمپیٹیبلٹی کا ڈیٹا بیس بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے عرضی پر غور کرنے سے اگرچہ منع کر دیا، لیکن عرضی گزار کو متعلقہ ہائی کورٹ جانے کی چھوٹ دے دی۔