2ایکڑ اراضی پر 10کروڑ روپئے کی مالیت سے تعمیر ہوگی ، آئندہ سال ڈسمبر تک تکمیل کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 12 ڈسمبر ( سیاست نیوز) چار ریاستی وزراء نے آج اُپل کے بھاگیت میں 2ایکڑ اراضی پر کرسچن بھون کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا اور 10 کروڑ کے مصارف سے اس عمارت کو آئندہ ڈسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا ۔ وزراء محمد محمود علی ، کے ایشور ، ٹی سرینواس یادو ، ملا ریڈی و دیگر سنگ بنیاد تقریب میں موجود تھے ۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے 70 کروڑ کی قیمتی 2 ایکڑ اراضی پر کرسچن بھون کی تعمیر کرنے پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ 10 کروڑ روپئے کے مصارف سے کرسچن بھون تعمیر کیا جارہاہے ۔ آئندہ ڈسمبر تک اس بھون کی تعمیر مکمل ہوجائیگی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ میں تمام مذاہب اور طبقات کی یکساں ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں سوائے تلنگانہ کے کرسمس تقاریب سرکاری طور پر نہیں منائی جارہی ہے ، صرف اس کا اعزاز چیف منسٹر کے سی آر کو جاتا ہے ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ میں گنگا جمنی تہذیب کو فروڑ دے رہے ہیں ۔ عیدیں اور تہواریں سرکاری طورپر منائی جارہی ہے ۔ سماج کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا جارہا ہے جس کی نظیر ملک کے کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی ۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ کرسچن بھون کی تعمیر میں وزیر اقلیتی بہبود کی اہم ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر سے اس مسئلہ پر بار بار نمائندگی کی ہے ۔ وہ 32سال سے سیاست می ہے مگر کسی بھی حکومت نے اس طرح کے فلاحی اقدامات نہیں کئے جو چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کررہے ہیں ۔ ن