چارمینار حلقہ میں کانگریس حکومت کیخلاف احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : کانگریس حکومت کی گزشتہ 1000 دنوں کی ناکامیوں اور انتخابی وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف چارمینار حلقہ کے بی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے خاص طور پر چھ ضمانتوں اور عوام سے کیے گئے 420 وعدوں کی عدم تکمیل پر حکومت سے جواب طلب کیا۔ یہ احتجاج علی مسقطی کی قیادت میں پستے سری کانت، محمد عمر خان، زبیر عمودی، سید محمد احمد، رویشور امیر، گوپی گوڑ اور وشنو گوڑ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔قائدین نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے صرف اعلانات تک محدود نہیں رہنے چاہئیں، بلکہ حکومت کو ان پر عمل کرتے ہوئے عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ناکامیوں کو اُجاگر کیا عوام کی جانب سے بی آر ایس پارٹی کے قائدین کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا۔