چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی قعدہ الحرام 1443 ھ زیر نگرانی مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف سے مطلع ابر آ لود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاع ملی ۔ علاوہ ازیں ورنگل اور اورنگ آباد میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہ آنے کی اطلاع ملی ۔ مزید یہ کہ چینائی ، بنگلور ، بیدر ، ادگیر ، ناندیڑ، برہان پور ، کڑپہ ، پال گڑھ ، ممبئی ، سورت (گجرات) ، پٹنہ ، مدھو بلی (بہار) فرنگی محل سے بھی مطلع ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ یکم جون بروز چہارشنبہ 30 شوال المکرم 1443 ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی ، سجادہ پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، مولانا مشہود احمد جناب قاضی سید نورا للہ فاروق عارفی نے شرکت فرمائی۔
شیعہ علماء کا بیان
سید علی اصغرصاحب کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آ یا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوپائی ہے ۔ لہذا یکم جون کو 30 شوال المکرم 1443 ھ ہوگی اور 2 جون بروز جمعرات 2022 ء کو یکم ذیقعدہ 1443 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس ، مولانا سید جواد عابدی ، مولانا سید محب عابد اور مولانا سید محمد علی صاحب۔