حیدرآباد : /22 جنور ی (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال کمیٹی ماہ رجب المرجب 1444 زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ الشطاری قادری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام بمقام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع صاف رہا ۔ چاند نظر نہیں آیا ۔ ملک کے بیشتر مقامات سے عدم رویت کی اطلاع ملی ۔ بشمول گلبرگہ شریف ، دہلی ، پٹنہ ، لکھنو ، گجرات ،کانپور ، ناندیڑ ، بنگلور ، ممبئی ، اورنگ آباد وغیرہ مذکورہ مقامات میں چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ /23 جنوری پیر /30 جمادی الآخر ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ القادری الشطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مفتی مولانا سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید شیخین احمد شطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علما کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ کہیں سے رویت کی اطلاع ملی ۔ لہذا /23 جنوری پیر /30 جمادی الثانی 1444 ہوگی اور منگل یکم رجب المرجب 1444 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی، مولانا سید محب عابد ۔