چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن سے مختلف روٹس پر آر ٹی سی بس خدمات

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن سے شہر کے 14 روٹس پر بس سرویس کا آغاز کیا ہے ۔ بس اسٹیشن سے حیدرآباد اور اس کے اطراف کے آٹھ مقامات پر دونوں راستوں پر چلیں گی ۔ سچترا ، سکندرآباد ، مہدی پٹنم ، افضل نج ، کنڈا پور ، منی کنڈہ ، بورا بنڈہ اور پٹن چیرو پر بسوں کی آمد و رفت ہوگی ۔ بس اسٹیشنوں پر بس کے اوقات لکھ دئیے جائیں گے ۔ جی این پوترا ڈپو ریجنل منیجر ( سکندرآباد ڈیویژن ) نے کہا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ڈپٹی کمرشیل منیجر سے انہوں نے بات کی تاکہ ریلوے ٹرمینل میں بسوں کے اوقات ظاہر کئے جائے ۔ آدھی رات یا صبح سویرے ختم ہونے والی ٹرینوں سے اترنے والے مسافروں کو لینے کے لیے 15 بسیں رات کو ریلوے ٹرمینل پر رکتی ہیں اور عملہ وہیں آرام کرتا ہے ۔ صبح 3-30 بجے سے صبح 10 بجے تک 40 سے 45 بسیں چلائی جاتی ہیں ۔ مسافرین کی مانگ کے لحاظ سے مختلف مقامات میں مزید بسوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا ۔ چنگیچرلہ ڈپو منیجر کویتا نے بتایا کہ آر ٹی سی بس میں ایک سینئیر ٹریفک انسپکٹر صبح سویرے ڈیوٹی پر تعینات ہوتا ہے تاکہ بس خدمات کی نگرانی کی جاسکے ۔ اگر ایک ٹرین ٹرمینل پر رکتی ہے تو تقریبا 800 سے 1000 لوگ بسوں میں سفر کرتے ہوئے اپنی منزلہ پر پہنچتے ہیں ۔۔ ش