چلکور فارسٹ میں طلبہ کا نیچر میں انہماک

   

’راک بے نیچر کیمپ‘ میں شرکت، ایڈوینچر سرگرمیوں میں شامل
حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) لوگوں کو نیچر سے جوڑنے اور انہیں جنگلات کی اہمیت و افادیت سے واقف کروانے کے لئے تلنگانہ فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TGFDC) کی جانب سے ہفتہ کو چلکور ریزرو فارسٹ میں منچریولا کے فارسٹریک پارک میں ’’دکن ووڈس اینڈ ٹریلس‘‘ کے برانڈ نام سے ’’راک بے نیچر کیمپ‘‘ منعقد کیا گیا۔ اس میں کوئی 66 طلبہ نے شرکت کی جس کا آغاز ایک نیچر واک سے ہوا اس واک کے درمیان بچوں کو درختوں کی اہمیت اور ان کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔ بعد ازاں اس کیمپ میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو ایڈوینچر سرگرمیوں کے زون لے جایا گیا تاکہ وہ وہاں ایڈوینچر سے بھرپور سرگرمیوں میں حصہ لیں جیسے راک کلائمنگ، اسکائی ورک وغیرہ۔ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر یکو ۔ ٹورازم رنجیت نائک نے کہا کہ آج کے اس کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں کو نیچر سے ان کے انٹریکشن میں کمی کے باعث ایڈونچر سرگرمیوں میں رکاوٹ ہوئی۔ ہم صرف الکمل پر امتناع کے کیمپس ہی منعقد کرتے ہیں جہاں ہر کوئی نیچر کو انہماک سے دیکھ سکتا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔