چندر شیکھرن ایئر انڈیا چیرمین

   

نئی دہلی : ٹاٹا سنز نے منگل کے روز ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکھرن کو ایئر انڈیا کے نئے چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ٹاٹا سنس نے حکومت سے ملک کی مشہور ایئر لائن خریدنے کے بعد ترک ایئر لائن کے سابق سی ای او ایلکار ایچی کو ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے منتخب کیا تھا لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ جس کے بعد ٹاٹا گروپ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔