چندرا بابو نائیڈو کی بہو نے لداخ میں بائیک رائیڈنگ کی

   


ہم حقیقی اور روحانی تجربات کے منتظر ہیں ، برہمنی کی ویڈیو ، سوشیل میڈیا میں وائرل
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی کے قومی سربراہ سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی بہو نارا برہمنی کشمیر لداخ کے وادیوں اور پہاڑی علاقوں میں موٹر سیکل چلائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو کی بہو سابق ریاستی وزیر نارا لوکیش کی شریک حیات نارا برہمنی جو ہیرٹیج فوڈز کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر بھی ہے ۔ لداخ میں بائیک رائیڈنگ کی ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں موٹر سیکل چلانے کے مناظر سوشیل میڈیا میں تیزی سے گردش کررہے ہیں ۔ نوجوان صنعتکاروں اور مختلف اداروں کے سی ای اوز پر مشتمل ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’دی لداخ کو لیسٹ ‘ دلیرانہ مہم میں نارا برہمی نے حصہ لیا ہے اور انہوں نے پیلے ( زرد ) رنگ کی موٹر سیکل پر سواری کی ( وائی پی او ) تنظیم نے ’ جاوا ایڈج موٹر سائیکلس ، کے عنوان پر ایک مختصر فلم تیار کی ہے ۔ سفر میں سب نے اپنے اپنے تجربات بیان کئے ہیں ۔ برہمنی نے تیار کردہ مختصر سی فلم میں کچھ اس طرح کہا ہے ۔ اب صبح کے 6-30 بجے ہیں لداخ بہت حیرت انگیز اور خوبصورت مقام ہے ۔ اب ہم ’ تھکسے مہم کیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔ ہم حقیقی اور روحانی تجربے کے منتظر ہیں ۔۔ ن