کراچی۔پاکستان کی پہلی خاتون خلاء باز نامیرا سلیم نے انڈین اسپیس ریسرچ اینڈ آرگنائزیشن (ائی ایس آر او) کو چندرائن دوم مشن اور چاند کی سطح پر تاریخی لینڈنگ کی پہل پر مبارکباد پیش کی۔
سلیم نے کراچی نژاد ڈیجیٹل سائنس میگزین سائنٹیا کو دئے گئے اپنے بیان میں کہاکہ ”چاند کی سطح پر ساوتھ پول میں وکرم لینڈر کی آسانی کے ساتھ لینڈنگ کی تاریخی پہل پر میں ہندوستان اور ائی ایس آر او کو مبارکباد دتی ہوں“۔
انہوں نے کہاکہ”چندرائن دوم لونار مشن ساوتھ اشیاء کے لئے ایک اہم کامیابی ہے جس نے نہ صرف علاقے بلکہ عالمی خلائی صنعت کا سراونچا کردیاہے
۔ساوتھ ایشیاء میں علاقائی سطح پر خلائی شعبہ میں آنے والی ترقی قابل رشک ہے اور کچھ فرق نہیں پڑتا کہ خلاء میں کونسا ملک اس کی قیادت کررہاہوں‘ زمین پر جن سرحدوں کی وجہہ سے ہم منقسم ہیں وہی خلاء میں ہمیں متحدہ کرنے کاکام کرتے ہیں“۔
پہلی پاکستان جو خلاء میں گئی تھیں۔
سلیم پاکستان کی پہلی خاتون خلاء باز مانی جاتی ہیں۔ ان کے تبصرہ اس وقت آیاجب ہفتہ کے روز چاند کی سطح پر جنوب میں مقرر مقام پرلینڈنگ سے محض 2.1کیلومیٹر کی دوری پر ہندوستان کی خلائی مشین لینڈر وکرم سے ائی ایس آر اوکارابطہ ٹوٹ گیاتھا۔
مگر اتوار کے روز ائی ایس آر او نے اعلان کیاہے کہ چاندکی سطح پر وکرم کی موجودگی کا انہیں پتہ چلا ہے۔
لینڈر کی تصوئیرین چندرائن دوم چکر لگانے والی مشین سے لی گئی ہیں جو چاند کے اوپر چکر لگارہا ہے