چندریان 3 ٹیم کو خلائی تحقیق کیلئے امریکی ایوارڈ

   

نئی دہلی: چندریان 3 ٹیم کو خلائی تحقیق کیلئے 2024 کا امریکی ایوارڈ دیا گیا۔ خلائی تحقیق میں نمایاں کارکردگی کیلئے چندریان3 مشن ٹیم کو 2024 کے جان ایل ‘جیک’ سوئگرٹ جونیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ہیوسٹن ڈی سی میں ہندوستان کے قونصل جنرل منجوناتھ نے کولوراڈو میں سالانہ خلائی سمپوزیم کے افتتاح کے دوران ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کی جانب سے حاصل کیا۔اسرو کی جانب سے تیار کردہ چندریان 3 نے چاند کے جنوبی قطب پر اترکر تاریخ رقم کی اور خلائی تحقیق میں انسانیت کی رسائی کوفروغ دیا ہے۔