چنمایاں نند معاملہ۔ ایس ائی ٹی نے متاثرہ کا ہینڈبیاگ کیادستیاب

,

   

شاہجہاں پور۔ مذکورہ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس ائی ٹی)جو سابق مرکزی وزیر سوامی چنمایاں نند کے خلاف جنسی بدسلوکی کی جانچ کررہی ہے کو متاثرہ کا ہینڈ بیاگ او رکچھ کتابیں ملی ہیں۔ قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے متاثرہ کا ہینڈ بیاگ چنمایاں نند کے اشرام کے قریب سے نالی میں ملی ہے۔

ایس ائی ٹی اس خفیہ کیمرہ کی تلاش کررہی ہے جو عینک میں لگاہوا تھا جس کا مذکورہ متاثرہ نے 72ملزم کی جنسی بدسلوکی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کے لئے استعمال کیاتھا۔

جمعہ کے روز متاثرہ کے والدین سے تفصیلی تفتیش کے بعد مذکورہ نالی میں سے سامان کی تلاش کے لئے لیبروں کو متعین کیاگیاتھا۔

ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ”ہم سے استفسار کیاگیاتھا کہ ایس ائی ٹی کی مدد کریں جس نے ہمیں جانکاری دی ہے کہ وہ بیگ اور عینک کی تلاش کررہی ہے جو یو سی او بینک کے روبرو واقع ڈرین میں ڈالا گیاتھا۔

ایس ائی ٹی بے تابی کے ساتھ اس معاملے کی جانچ کررہی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ نومبر6کے روز اسٹوڈنٹ کی درخواست ضمانت پر سنوائی سے قبل وہ چارج شیٹ داخل کردے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم اس شخص کے متعلق جانکاری نہیں دیں گے جس نے ہمیں دستیاب چیزوں کے متعلق جانکاری دی ہے۔

عینک میں موجودہ خفیہ کیمرہ کی ہمیں اب بھی تلاش ہے۔

جو اس کیس میں ایک اہم شواہد ہے“۔ چنمایاں نند کے خلاف اپی ئی سی کی دفعہ376سی کے تحت مقدمہ درج کیا جو عام طور پر اپنے اسر رسوخ او ررتبہ کا استعمال کرتے ہوئے کسی کو جنسی تعلقات بنانے پر مجبور کرنے کے لئے ہوتا ہے جبکہ اس کے تحت عصمت ریزی کا الزام عائد نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ چنمایاں نند پر ائی پی سی کی دفعہ 354ڈی‘342اور506کا بھی نفاذ عمل میں آیاہے۔

الہ آباد ہاد ہائی کورٹ نے 8نومبر کے روز چنمایاں نند کی درخواست پر سنوائی کے لئے تاریخ مقرر کی ہے جو اس کیس میں فی الحال زیر حراست ہے۔

عدالت نے استغاثہ سے کہاہے کہ وہ ضمانت کی درخواست 4نومبر تک دائر کرے اور وکیل دفعہ سے استفسار ہے کہ وہ اپنا جواب 7نومبر تک پیش کرے