چوری کے شبہ میں ہجوم نے یوپی میں تین دلت نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ

,

   

واقعہ کے ویڈیو نے وبال کھڑا کردیاہے
لکھنو:ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں پولیس کے مطابق اتوار کے روز گاؤں میں مبینہ چوری کے دوران پکڑے گئے تین دلت نوجوانوں کے کپڑے اتار کر ہجوم کے ہاتھوں پیٹائی کا ایک واقعہ پیش آیاہے۔

واقعہ ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس کی وجہہ سے کافی وبال کھڑا ہوگیاہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس جونپور وپن مشرا نے کہاکہ جولائی 5اور6کے درمیانی رات تین نوجوان سرائے خواجہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں یونین بینک برانچ کے کسمٹر کیر سنٹر کا قفل توڑنے کی کوش کررہی تھے۔

مشرا نے کہاکہ جب واچ مین نے دیکھاتو اس نے چلانا شروع کردیا‘ مذکورہ تین نوجوان موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے مگر ان میں سے ایک کو گاؤ ں والوں نے پکڑلیا۔

افیسر نے کہاکہ مذکورہ پکڑے گئے نوجوان نے اگلے روز اپنے دوساتھیو ں کی نشاندہی کی۔

تینو ں کو بعدازاں پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ پولیس دونوں معاملات‘ چوری کی کوشش اور ہجوم کے ہاتھوں پیٹائی کی جانچ کررہی ہے‘ اور مشرا نے کہاکہ جن لوگوں نے نوجوانوں کی پیٹائی کی ہے ان کی بھی شناخت کرلی جائے گی۔

ویڈیو فوٹیج میں نیم برہنہ حالت میں رہے نوجوانوں کے ساتھ پیٹائی‘ بدسلوکی‘ لات او رگھونسے اور چپل سے پیٹائی صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

وہیں متاثرہ نوجوانوں کا نام اوراس کے پس منظر کے متعلق معلومات نہیں ہے جبکہ ایس پی جونپور کے ایک ترجمان نے کہاکہ مذکورہ نوجوانوں کا تعلق دلت کمیونٹی سے ہے۔

واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایس سی‘ ایس ٹی کمیشن یوپی کے چیر پرسن برج لال نے کہاکہ وہ دلت نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔

ایک نیوز چیانل سے بات کرتے ہوئے لال نے کہاکہ قانون اپنا کام کرے گا