تائی پے : تائیوان کے صدر لائی چھنگ۔ٹو نے تائیوانی سیمی کنڈکٹر مینیو فیکچرنگ کارپوریشن، ٹی ایس ایم سی ، کی جانب سے امریکہ میں مجوزہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امریکہ اور تائیوان کے تعلقات کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ تائیوان کے صدر نے مزید کہا کہ یہ اقدام امریکی حکومت کی جانب سے کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے۔ تائیوان کے صدر اور ٹی ایس ایم سی کے چئیر مین سی سی وئے نے جمعرات کی سہ پہر تائپے میں تائیوان کے صدارتی دفتر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کی۔ وئے نے کہا کہ ٹی ایس ام سی جب تائیوان سے باہر کسی مقام پر کوئی پروڈکشن لائن تعمیر کرتا ہے تو وہ ہمیشہ صارفین کی مانگ کی بنیاد پر کرتا ہے۔ وئینے کہا کہ ان کی کمپنی کی امریکہ میں تازہ ترین توسیع صارفین کی مانگ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور یہ کہ اس کی پروڈکشن لائنز اگلے تین سال کے لیے پہلے ہی مکمل طور پر بک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی ان کی کمپنی ٹی ایس ایم سی تائیوان سے باہر کسی مقام پر کوئی پروڈکشن لائن تعمیر کرتی ہے تو وہ ہمیشہ صارفین کی مانگ کی بنیاد پر کرتی ہے۔