چھتیس گڑھ کوئلہ بلاک اسکام۔دہلی کی عدالت نے سابق ایم پی‘ اعلی اہلکاروں کو 4سال جیل کی سزاء سنائی

,

   

مذکورہ عدالت نے 19جولائی کے روز اس کومحفوظ کرنے کے بعد چہارشنبہ کے روز سزاء سنائی ہے۔
نئی دہلی۔دہلی کی عدالت نے چھتیس گڑھ میں کوئلہ بلاک کی اجرائی میں بے قاعدگیوں میں ان کے ملوث ہونے پر چہارشنبہ نے روز سابق راجیہ سبھا ایم پی وجئے دردا او ران کے بیٹے دیویندر دردا اور جے ایل ڈی یاوتمال انرجی پرائیوٹ لمٹیڈ کے ڈائرکٹرمنو ج کمار جئے سوال کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مذکورہ عدالت نے 19جولائی کے روز اس کومحفوظ کرنے کے بعد چہارشنبہ کے روز سزاء سنائی ہے۔

وہیں سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دیگر دو عہدیداروں کے ایس کے روپہا اور کے سی ساماریہ کو تین سال قید کی سزااور عدالت نے ایم ایس جے ایل ڈی یاوتمال پر 50لاکھ کا جرمانہ عائد کیاہے۔ اسپیشل جج سنجے بنسل نے 13جولائی کے روز ان پرسزا کا فیصلہ سنایاتھا۔

مذکورہ ملزمین کو ائی پی سی کے دفعات 120بی‘ اور 420 کے علاوہ انسداد رشوت ایکٹ کے دفعات کے تحت قصور وار قراردیاگیاہے۔

عدالت نے اس سے قبل سینئر وکیل اے پی سنگھ کے پیش کردہ دلائل کو یہ کہتے ہوئے تسلیم کیاتھا کہ سنٹرل بیوور آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی)نے اپنے کیس کو کسی بھی معقول شک سے بالاتر ثابت کیاہے۔