چھوٹی صنعتوں کو اگلے تین برس تک غیر ٹیکس فائدے

   

نئی دہلی: حکومت نے خودکفیل ہندوستان مہم کو فروغ دینے کے لئے چھوٹی صنعتوں کی دوبارہ درجہ بندی سے پہلے کے غیر ٹیکس فائدوں کو اگلے تین برس کے لئے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چھوٹی بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی مرکی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت پلانٹ اور مشینری یا آلات یا ٹرن اوور یا دونوں میں متعلقہ زمرے کے تمام غیر ٹیکس فوائد کو برقرار رکھے گی، جس میں یہ دوبارہ درجہ بندی سے پہلے تھا۔ یہ مدت تین سال کی ہوگی۔وزارت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع غوروخوض کرنے کے بعد کیا گیا ہے اور یہ خود کفیل ہندوستان مہم کے مطابق ہے ۔