چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کوئی نہیں ہے ، ضمانت منظور کریں

   

حیدرآباد ۔ 2 اپریل (ایجنسیز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پیپر افشاء کیس میں رینوکا راٹھور کی ضمانت کی درخواست کو عدالت مسترد کردیا ہے جو اس کیس میں کلیدی ملزم ہیں اور رینوکا فی الحال حیدرآباد کے چنچل گوڑہ ویمن جیل میں مقید ہے۔ نامپلی عدالت نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ اس نے عدالت سے کہا کہ وہ بیمار ہے اور دو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ اپنی درخواست میں اس نے کہا کہ پیپر لیک کیس میں اس کا کوئی خاص تعلق نہیں، صرف مجرمانہ الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس میں کئی لوگوں کا رول شامل ہے، جس کا انکشاف ایس آئی ٹی کی جانچ میں ہوا ہے۔