چیف الیکشن کمشنر کو قانونی تحفظ کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

   

نئی دہلی، 4 نومبر (ایجنسیز) سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور دیگر الیکشن کمشنروں کو سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران حاصل قانونی تحفظ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکز اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے درخواست پر جواب طلب کیا۔ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور کمشنروں کو دیئے گئے قانونی استثنیٰ کی دفعات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا استدلال ہے کہ اس طرح کا تحفظ انتخابی بے ضابطگیوں اور دیگر شکایات کی صورت میں شہریوں کے قانونی حقوق متاثر کرسکتا ہے۔