مسافرین سے بات چیت، اسٹیشنوں پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ
حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سنجے جاجو نے حیدرآباد میٹرو ریل کی خدمات اور مسافرین کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے آج میٹرو ٹرین میں سفر کیا اور مسافرین سے بات چیت کی۔ بیگم پیٹ میٹرو اسٹیشن سے پیراڈائز میٹرو اسٹیشن سے سنجے جاجو نے سفر کیا۔ ان کے ہمراہ حیدرآباد میٹرو ریل کے مینجنگ ڈائرکٹر سرفراز احمد اور ایڈیشنل مینجنگ ڈائرکٹر اجیت ریڈی موجود تھے۔ چیف سکریٹری نے میٹرو ریل کی خدمات کے علاوہ مسافرین کی تعداد میں اضافہ، اسٹیشنوں پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور دیگر خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کے علاوہ مسافرین سے میٹرو ریل کی خدمات کے بارے میں بات چیت کی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حیدرآباد میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے میٹرو ٹرین کا توسیعی منصوبہ تیار کیا ہے۔ عوام کو کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچنے میں میٹرو ریل کی خدمات مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ میٹرو ریل کی خدمات کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کو سہولت ہو۔ مسافرین نے میٹرو ریل کی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے توسیعی منصوبہ کی ستائش کی۔ 1؍F