چنڈی گڑھ : پنجاب کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھگونت مان سنگھ جمعرات کو دوسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان کی شادی ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال چنڈی گڑھ میں شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بھگونت مان کی پہلی شادی اندرپریت کور سے ہوئی تھی۔ انھوں نے 2014 میں ان کی انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا تھا جب وہ لوک سبھا انتخاب لڑے تھے۔ لیکن شادی کے چھ سال بعد اندرپر یت کور نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بھگونت مان کے پہلی بیوی سے دو بچے ہیں۔ وہ اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔