حیدرآباد 14 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 16 مارچ کو جنگاؤں ضلع کا دورہ کریں گے اور مختلف ترقیاتی اسکیمات کا افتتاح انجام دیں گے۔ دورہ کے سلسلہ میں ضلع کلکٹر جنگاؤں رضوان باشاہ نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ایڈیشنل کلکٹر پنکیش کمار، روہت سنگھ، ڈپٹی کمشنر پولیس راجہ مہندرا نائک اور دیگر نے شرکت کی۔ کلکٹر کے مطابق چیف منسٹر اسٹیشن گھن پور میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ کلکٹر نے چیف منسٹر کے دورہ کے سلسلہ میں محکمہ جات کو ذمہ داریاں الاٹ کی ہیں۔ ہیلی پیاڈ کی تیاری اور فائر بریگیڈ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ حفاظتی انتظامات، بریکیٹ نصب کرنے اور جلسہ عام کے انتظامات کے لئے کلکٹر نے ہدایات جاری کیں۔1