چیف منسٹر پرجاوانی کے نوڈل آفیسر کا ودیا ساگر نے جائزہ حاصل کیا،دیویا دیوا راجن کا محکمہ پنچایت راج میں تبادلہ

   

حیدرآباد 7 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر پرجاوانی پروگرام کے نوڈل آفیسر کی حیثیت سے کے ودیا ساگر نے ذمہ داری سنبھال لی۔ پرجاوانی کے انچارج اور نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چناریڈی کی موجودگی میں کے ودیا ساگر نے جائزہ حاصل کیا۔ اِس عہدہ پر موجود دیویا دیوا راجن کو محکمہ پنچایت راج میں ڈائرکٹر مقرر کیا گیا لہذا نوڈل آفیسر کے طور پر کے ودیا ساگر کو ذمہ داری دی گئی۔ مہاتما جیوتی باپھولے پرجا بھون میں منعقدہ تقریب میں ودیا ساگر نے نئی ذمہ داری سنبھالی۔ ڈاکٹر جی چناریڈی نے اُنھیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر چناریڈی نے دیویا دیواراجن کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ پرجا وانی میں عوامی سماعت اور مسائل کی یکسوئی میں دیویا دیوا راجن نے اہم رول ادا کیا ہے۔ کے ودیا ساگر اِس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پرجاوانی کو مزید بہتر بنائیں گے۔V/1/a/b