حیدرآباد ۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جاریہ ماہ 15 تا 22 اپریل تک جاپان کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلہ میں عہدیداروں نے چیف منسٹر کے دورہ جاپان کے شیڈول کو قطعیت دیدی ہے۔ 8 روزہ دورہ کے ایک حصہ کے طور پر چیف منسٹر جاپان میں نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (A1) پر مبنی ترقی کا مطالعہ کرینگے۔ تلنگانہ میں اسکیل یونیورسٹی کیلئے جاپانی تکنیکی ترقیات کا بھی جائزہ لیں گے۔2