چیف منسٹر کے سی آر کا آج دورہ جھارکھنڈ

   

حیدرآباد 3 مارچ ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کل جمعہ 4 مارچ کو جھارکھنڈ کا دورہ کرینگے اور گلوان وادی میںشہید فوجی جوانوں کے افراد خاندان کی معاشی امداد کے وعدہ کی تکمیل کرینگے ۔ چیف منسٹر رانچی پہونچ کر دو شہیدوں کے افراد خاندان کو چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین کے ساتھ فی کس 10 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کریں گے ۔ حکومت تلنگانہ نے گلوان میں شہید تلنگانہ کے کرنل سنتوش کی معاشی مدد کی تھی ۔ چیف منسٹر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت دیگر 19 فوجی اہلکاروں کی بھی مدد کریگی جو چینی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے ۔ اس پس منظر میں چیف منسٹر جھارکھنڈ جائیں گے اور شہید جوانوں کے افراد خاندان کو چیک حوالے کریں گے ۔