نیویارک: امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت مختصر ویڈیو ایپ ٹِک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو تقریباً چھ ماہ کا وقت دیا جائے گا کہ وہ اپنے امریکی اثاثہ جات سے مالی روابط منقطع کر لے یا پابندی کا سامنا کرے۔بلومبرگ نیوز نے پیر کو معاملے سے واقف لوگوں کے حوالے سے اطلاع دی کہ ٹک ٹاک کی ایلون مسک کو فروخت بائٹ ڈانس کے زیرِ غور ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی حکام کی ترجیح ہے کہ ٹِک ٹاک اپنی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے کنٹرول میں رہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ کمپنی امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کر کے پابندی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ایک صورت یہ ہے کہ مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک یو ایس کا کنٹرول سنبھال لے گا اور کاروبار کو بھی ساتھ چلائے گا۔