چین سے پاکستان جانے والا سمندری جہاز تحویل میںکنٹینر سے انتہائی حساس اشیاء برآمد‘کسٹم عہدیدار حیران

   

ممبئی: چین سے کراچی جانے والے سمندری جہاز کو ہندوستانی سیکورٹی اداروں نے ممبئی کی نہوا شیوا بندرگاہ پر روک لیا۔ کسٹم حکام کو اس جہاز میں ایسی چیز ملی ہیں کہ وہ حیران رہ گئے۔ دراصل اس پر لدے ایک کنٹینر کے اندر سے کمپیوٹر نیومریکل کنٹرول (سی این سی) مشین ملی ہے جو ایٹمی بموں اور میزائلوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ سی این سی مشین اٹلی میں بنائی گئی ہے جس کا ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں نے بھی معائنہ کیا ہے۔ ایسے میں محکمہ کسٹمز نے اس کنٹینر کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کسٹم حکام نے مال بردار جہاز ‘سی ایم اے سی جی ایم اٹیلا’ کو بندرگاہ پر روکا تھا۔ اس جہاز پر مالٹا کا جھنڈا تھا اور چین سے کراچی جا رہا تھا۔ جب کسٹم حکام نے جہاز کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ایک کنٹینر میں کمپیوٹر نیومریکل کنٹرول (CNC) مشین رکھی گئی ہے۔پاکستان نے اس اقدام کی مذمت کی۔