نئی دہلی: چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں 2017ء کے بعد سے کل پیر کو پیش آئے شدید زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد آج منگل کو بڑھ کر 66 تک پہنچ گئی ہے۔250 سے زائد زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے،جن میں درجنوں شدید زخمی شامل ہیں۔اس تباہ کن زلزلے میں 240 سے زائد مکانات منہدم ہوگئے اور 13,000 سے زائد مکانات کونقصان پہنچاہے۔رائٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلوں اور سینکڑوں مکانات میں مقیم افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔ٹوئٹر پر موجود اس زلزلہ کے دؤران لی گئیں ویڈیوز میں مختلف مناظر دیکھے گئے جن میں اسکولی طلبہ اور عوام زلزلہ کے دؤران عمارتوں سے باہر بھاگ رہے ہیں۔وہیں ایک ایسا ویڈیو بھی دیکھا گیا جاسکتا ہے کہ اس زلزلہ کے جھٹکہ کے دوران ایک دفتر کے ملازمین باہر کی جانب بھاگ رہے ہیں۔ ایسے میں ایک نوجوان معذور ساتھی کو اپنی پیٹھ پر لادکر بھاگ رہا ہے۔