ممبئی: چین میں کوویڈ۔ 19 کے متاثرین میں اضافے اور امریکہ کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے پیش نظر مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے گزشتہ مسلسل دو دنوں کی تیزی کے بعد شیئر بازار آج ایک فیصد سے زیادہ نیچے آگیا۔بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 636.75 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 61 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 60657.45 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 202 پوائنٹس یعنی 1.11 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.97 فیصد گھٹ کر 25,266.13 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.79 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 28,993.03 پوائنٹس پر بند ہوئی۔