بیجنگ :چین کے مشہور آئس تھیم پارک ( آئس فیسٹیول)میں پاکستان کی فیصل مسجد کا برف سے بناماڈل توجہ کا مرکز بن گیا۔چین کے سرد ترین شہر ہربن میں17 دسمبر سے آئس تھیم کھولا دیاگیا تھا، یہ بڑے پیمانے پر برف اور برف کے مجسموں کا دنیا کا مقبول ترین تھیم پارک ہے جو8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے، اس میں سیاحوں کے لیے 100 سے زیادہ برف سے بنی پرکشش عمارتیں ،مجسمے ، سلائیڈز ‘ماڈلس اور تفریحی کیلئے کئی چیزیں موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس آئس پارک میں تقریباً 8 تفریحی مقامات بھی ہیں جہاں شہریوں کا داخلہ بالکل مفت ہے۔رپورٹس کے مطابق برف سے بنے مسجدکے ماڈل کی تیاری میں 2 ہزار 300 مکعب میٹرز برف استعمال کی گئی ہے۔اس مجسمے کو خوبصورت رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئس فیسٹیول ہر سال دسمبر سے فروری کے آخر تک جاری رہتا ہے، جہاں پوری دنیا سے سیاح پہنچتے ہیں۔