چین کا نئی فوجی مشقوں کا اعلان

   

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ ہم، ملک کے شمالی ساحلوں پر بحیرہ بوہائی اور جنوب میں بحیرہ اصفر میں حقیقی اسلحے اور ایمونیشن کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کریں گے۔چین محکمہ بحری سلامتی کے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت بیجنگ کے جوار میں واقع بحیرہ بوہائی میں 8 اگست تا 8 ستمبر اور بحیرہ اصفر کے جنوب میں 7 تا 15 اگست کو فوجی مشقوں کی وجہ سے مذکورہ علاقوں کو بحری ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا۔بیجنگ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف بحیرہ بوہائی، شمال میں لیاوڈونگ اور جنوب میں جیاڈونگ ،جزیرہ نماوں سے منسلک ہے اور آبنائے بحیرہ اصفر کے اندر ایک داخلی بحیرے کے حیثیت رکھتا ہے۔