چین کو اتفاق رائے کااحترام کرنا ضروری :ہندوستان

   

نئی دہلی۔مشرقی لداخ میں چینی فوج کے ذریعہ حقیقی کنٹرول لائن پر کچھ مقامات سے پیچھے نہ ہٹنے کی رپورٹوں کے درمیان ہندوستان نے چین کو آج دوبارہ متنبہ کیا کہ اسے خصوصی نمائندوں کے اتفاق رائے کے مطابق پوری طرح سے پیچھے ہٹنے اور امن واستحکام بحال کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا چاہئے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے توقع کا اظہار کیا کہ چینی فریق افواج کو پوری طرح سے ہٹانے اور سرحدی علاقوں میں مکمل امن کی بحالی کیلئے کام کرے گا جیسا کی دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے درمیان اتفاق قائم ہوا ہے۔