یہ ڈیولپمنٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کے اٹو شعبہ فروخت میں کمی سے لڑرہا ہے اور اندازے کے مطابق لاکھوں نوکریاں ختم کرنے پر مجبور ہے
چینائی۔ذرائع کے مطابق ہندوستان کے اٹو سیکٹر میں سست رفتاری کے پیش نظر اشوک لی لینڈپانچ بناء کام کے ایام کا اعلان کیا تھا جس کی شروعات جمعہ کے روز سے ہوگی۔
ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ کمرشیل گاڑیاں تیار کرنے والے چینائی پلانٹ کو اشوک لی لینڈ کی جانب سے پانچ روز ہ تعطیل کا کال موصول ہوا ہے۔
کمپنی ذرائع نے کہا کہ کمرشیل گاڑیوں کی مارکٹ میں سستی او رسکڑاؤ کی وجہہ سے اشوک لی لینڈ کے یہ قدام اٹھایاہے۔
ذرائع نے کہاکہ پانچ دنوں تک پروڈکشن پر روک سے پلانٹ کے تقریبا 5000مزدور پڑے گا جس میں تین ہزار کنٹراکٹ پر کام کرنے والے بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے مزیدبتایاکہ بغیر کام کے ایام کی اجرات کا معاملے پر بعد میں فیصلہ کیاجائے گا۔
جب اشوک لی لینڈ سے ربط قائم کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی سرکاری بیان کمپنی کی جکانب سے جاری نہیں کیاگیا ہے جو پروڈکشن کو بند کرنے کے متعلق رہا ہوگا۔
یہ ڈیولپمنٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک کے اٹو شعبہ فروخت میں کمی سے لڑرہا ہے اور اندازے کے مطابق لاکھوں نوکریاں ختم کرنے پر مجبور ہے