چینائی کی چھٹی شکست ، پنجاب کامیاب سی ایس کے کیلئے پلے آف تک رسائی مشکل تر

   

ممبئی : آئی پی ایل میں آج چینائی سوپر کنگس کیلئے مایوسی کا موقع رہا کیونکہ دلچسپ مقابلے کے بعد اُسے پنجاب کنگس کے مقابل 11 رنز سے شکست ہوگئی ۔ یہ 8 میچوں میں رویندر جڈیجہ زیرقیادت چینائی ٹیم کی چھٹی ناکامی ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل میں وہ صرف ممبئی انڈینس سے اوپر ہے اور اُس کے چار پوائنٹس ہے۔ ماینک اگروال کی ٹیم کو چینائی نے پہلے بیٹنگ کیلئے کہا ۔ اوپنر شکھر دھون کے 88 ناٹ آؤٹ(59 گیندیں) نے ٹیم اسکور کو 187/4 تک پہونچایا ۔ چینائی کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا ۔ پانچ نمبر پر امباٹی رائیڈو نے 78 اسکور کئے لیکن جڈیجہ نے 16 گیندوں میں 21 اور ایم ایس دھونی نے 8 گیندوں میں 12 رنز بنائے ۔ چینائی کا اسکور 176/6 تک محدود رہا ۔ دھون کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔