ڈابر کی ذیلی کمپنیو ں پر امریکہ اور کینیڈا میںمقدمہ

   

نئی دہلی: ہیئر رلیکسر پروڈکٹ انڈسٹری کے کچھ امریکی صارفین نے الزام لگایا ہے کہ ڈابر انڈیا کی ذیلی کمپنیاں ہیئر رلیکسر پروڈکٹس فروخت اور تیار کرتی ہیں جن میں مخصوص کیمیکل ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے صارفین میں رحم کا کینسر اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ڈابر نے امریکہ میں نمستے لیبارٹریز ایل ایل سی، ڈرموویوا سکن ایسنشیئلز انک (ڈرموویوا) اور ڈابر انٹرنیشنل لمیٹڈ (ڈی آئی این ٹی ایل) کے خلاف زیر التواء مقدمات کی تفصیلات پیش کیں، جو تمام ڈابر انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنیاں ہیں۔